پاکستان کا امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم
پاکستان پر امید ہے کہ افغانستان کی سیاسی جماعتیں امن کے قیام میں بہتر کردار ادا کریں گی، ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذاکرات اور معاہدے میں پاکستان نے کردار ادا کیا، پاکستان پر امید ہے کہ افغانستان کی سیاسی جماعتیں امن کے قیام میں بہتر کردار ادا کریں گی جب کہ 29 فروری کو معاہدے پر دستخطوں کے منتظر ہیں، اس معاہدے سے افغانوں کے مابین مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کے منتظر ہیں، افغانستان کے اندر ایسا ماحول چاہتے ہیں جس میں افغان مہاجرین کی باوقار واپسی ممکن ہو۔