خیبر ایجنسی انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے 11 اساتذہ اغوا

انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے کے باعث اساتذہ کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی تھیں


ویب ڈیسک November 23, 2013
انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے کے باعث اساتذہ کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی تھیں. فوٹو: فائل

تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے 11 اساتذہ کو شدت پسندوں نے اغوا کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے 11 اساتذہ کو شدت پسندوں نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اغوا کئے جانے والے تمام اساتذہ کو انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے سے شدت پسندوں کی جانب سے متعدد بار روکا گیا تاہم اس کے باوجود وہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لیتے رہے جس کے نتیجے میں انہیں شدت پسندوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں لہذا ان کی بات نہ ماننے پر آج صبح شدت پسندوں نے انہیں اسکول سے اغوا کرلیا۔

واضح رہے کہ قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کی شدید مخالفت کی جاتی ہے اور شدت پسند افراد پولیو مہم کو مغرب کی سازش قرار دیتے ہیں، جس کے باعث متعدد بار پولیو ٹیموں پر حملے بھی کئے جاچکے ہیں۔ گذشتہ سال جون میں بعض شدت پسند تنظیموں کی مخالفت کی وجہ سے شمالی، جنوبی وزیرستان اور تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم ملتوی کردی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں