ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی فلم کو آسکر ایوارڈ دیے جانے کی مخالفت کردی

ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف اداکار بریڈپٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا


ویب ڈیسک February 21, 2020
ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف اداکار بریڈپٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی فلم کو آسکر ایوارڈ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں بہترین فلمیں بنتی ہیں۔

امریکی صدر نے کولوراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں جنوبی کوریا کی فلم کو آسکر ایوارڈ دینے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا میں بہترین فلمیں بنتی ہیں، دوسرے ملک کی فلم کو ایوارڈ دینا سمجھ سے بالا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلم "Once Upon a Time in Hollywood" کے لیے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے معروف اداکار بریڈپٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بریڈپٹ کے مداح نہیں رہے، وہ تھوڑے کم عقل انسان ہیں اور بہت عقل مند بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔