راولپنڈی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار دل کے مرض میں مبتلا ہوکر اسپتال داخل

انجیوگرافی کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے اسحاق ڈار کی انجیو پلاسٹی کی ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے، ایم ایس ڈاکٹر قیس


ویب ڈیسک November 23, 2013
اسحاق ڈارکی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں آج ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔، ایم ایس ڈاکٹر قیس۔ وٹو:فائل

AMSTERDAM: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرادیا گیا۔

رولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قیس کے مطابق اسحاق ڈار کی انجیوگرافی کی گئی جس کے بعد ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کی ان کی انجیو پلاسٹی کی ہے تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں آج ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا تاہم انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات نے بھی اسپتال میں ان کی عیادت کی ہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |