کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار گروپوں میں تصادم 2 افراد ہلاک 12 زخمی

گینگ وار کے بابا لاڈلہ اور فیصل پٹھان گروپوں کے کارندوں کے درمیان فائرنگ، دستی بموں اور راکٹوں سے حملے کا سلسلہ جاری


ویب ڈیسک November 23, 2013
گینگ وار کے درمیان لڑائی کے باعث مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی اور لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ فوٹو: فائل

شہر قائد کے شورش زدہ علاقے لیاری میں گینگ وار کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے کرلی اور جونا مسجد کے قریب بابا لاڈلہ اور فیصل پٹھان گروپوں کے کارندوں کے درمیان فائرنگ، دستی بموں اور راکٹوں سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کےنتیجے میں اب تک 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ علاقہ جنگی میدان کا منظر پیش کررہا ہے۔ تصام کے نتیجےمیں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ دونوں گروپوں میں مسلح لڑائی کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گینگ وار کے ملزمان پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ ایک ماہ سے لیاری کے مختلف علاقوں میں بابا لاڈلہ اور عزیز جان بلوچ گروپ کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جاری ہے جس کےنیتجے میں مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں