ڈیرن سیمی نے پانسہ پلٹنا شروع کردیا تھا عمید کا اوور زبردست ثابت ہوا بابر اعظم

ڈیرن سیمی کافی حد تک ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے تھے،ابھی ایونٹ کی شروعات ہوئی ہے، لیونگ اسٹون


Sports Reporter February 22, 2020
ڈیرن سیمی کافی حد تک ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے تھے،ابھی ایونٹ کی شروعات ہوئی ہے، لیونگ اسٹون۔ فوٹو: فائل

LE HAVRE: کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ پہلا میچ جیتنے سے اعتماد بحال ہوتا ہے جب کہ ہم پلان کے مطابق کھیلے اور اچھا اسکور بنایا۔

پشاور زلمی کیخلاف کامیابی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے میچ کا پانسہ پلٹنا شروع کردیا تھا،عمید آصف کا آخری اوور زبردست ثابت ہوا، انھوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا لطف کہیں اور نہیں مل سکتا۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے لیونگ اسٹون نے کہا کہ ہم نے میچ میں کچھ وکٹیں جلد گنوا دی تھیں، کراچی کنگز کی ٹیم عمدہ کھیلی،مجھ سمیت دیگر غیر ملکیوں کیلیے یہ اچھا ایونٹ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی کافی حد تک ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے تھے،ابھی ایونٹ کی شروعات ہوئی ہے، کئی میچز باقی ہیں،کم بیک کریں گے، انھوں نے کہا کہ میں نے موقع کی نزاکت کے مطابق بیٹنگ کر کے ٹیم کو فتح دلانا چاہی مگر بدقسمتی سے کامیاب نہ ہو سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں