ُپی ایس ایل سے بڑی ٹیموں کے پاکستان آنی کی راہ ہموار ہوگی مصباح الحق
انٹرنیشنل کھلاڑی واپس جا کر پوری دنیا میں پاکستان کا پیغام پہنچائیں گے، ہیڈکوچ اسلام آباد یونائیٹڈ
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ، چیف سلیکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہونے سے پاکستان میں کرکٹ انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور شائقین کو بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
مصباح الحق نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''سینٹر اسٹیج'' میں میزبان رحمان اظہر کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل ہونا ماضی کی نسبت سے بڑا مختلف ہوگا ، پاکستان سپرلیگ سے ہر بار نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے ، امید ہے نئے کھلاڑی پاکستان کو ملیں گے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی پاکستان سپر لیگ میں کارکردگی شاندار رہی مگر ٹرافی وہی ٹیم جیتے گی جس کا ٹیم ورک سب سے بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا، ماضی میں بہت کم کھلاڑی آئے مگر اس مرتبہ چوٹی کے کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کیلئے آئے ، پی ایس ایل 5 سے پاکستان میں پوری کرکٹ انڈسٹری پروموٹ ہوگی پی ایس ایل 5 ٹی ٹونٹی کی تیاری ثابت ہو سکے گی۔
مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل 5 کی ساری ٹیموں کو اچھے بیرونی کھلاڑی ملے ، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے آنے سے دنیا کی بڑی ٹیموں کے پاکستان آنے کی راہ ہموار ہوگی ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کئی نئے کھلاڑی متعارف کرائے جو قومی ٹیم میں بھی چھا گئے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑی پیدا کر کے دینا اسلام آباد یونائیٹڈ کا بنیادی مقصد ہے ، پی ایس ایل 5 نئے کھلاڑیوں کیلئے ٹیلنٹ دکھانے کا سنہری موقع ہے ، ہمیں نچلے لیول پر بہترین انتظامات کے ذریعے کھلاڑیوں کی بنیاد ٹھیک کرتے ہوئے مضبوط کرنا ہوگی۔