کراچی انچولی بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تدفین واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار
شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت المسلمین اور تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے 3 روزہ سوگ منایا جارہا
انچولی میں گزشتہ روز یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تدفین کردی گئی ہے دوسری جانب پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔
جمعہ کی رات کراچی کے علاقے انچولی میں ہونےو الے بم دھماکوں سے جاں بحق افراد کو شہر کے مختلف قبرستانوں میں سپرد کاک کردیا گیا جبکہ 27 زخمیوں کے مختلف نجی و سرکاری اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے خلاف ایم کیو ایم اور سنی اتحاد کونسل ایک روزہ جبکہ شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت المسلمین اور تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے 3 روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں اور عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے جس کے مطابق دونوں دھماکے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کئے گئے اور اس میں 4 سے کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جس کے ساتھ بال بیرنگ اور دھاتی ٹکرے بھی شامل تھے تاکہ جانی اور مالی نقصان زیادہ سے زیادہ کیا جاسکے، واقعے کے مطابق دونوں موٹر سائیکلیں چند روز قبل شہر کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی تھیں جن کی چوری کی ایف آئی آر بھی درج ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کی رات کراچی کے علاقے انچولی کے دو مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 7 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے تھے اور ان کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی تھی۔