لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی کراچی کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار

حساس اداروں کے اہلکاروں نے ملزمان کو ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع ایک فلیٹ سے چھاپہ مارکر گرفتار کیا


ویب ڈیسک November 23, 2013
ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے فوٹو: فائل

حساس اداروں نے ٹھوکر نیاز بیگ میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کےمطابق لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں حساس اداروں نے کراچی انٹیلی جنس اہلکاروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے شہر قائد سے تعلق رکھنے والے ملاگروپ کے سرغنہ ندیم اللہ اوراس کے دو ساتھیوں طارق اورفہیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے اہلکاروں نے ملزمان کو ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع ایک فلیٹ سے چھاپہ مارکر گرفتار کیا ، ملزمان کوتحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز اورپولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران گرفتاری کے خوف سے سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان اندرون سندھ سمیت دوسرے صوبوں میں فرار ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل بھی پنجاب پولیس کی جانب سے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے افراد کو مری سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں