حکومت حمزہ اور مریم کے باہرجانے پر راضی ہوجائے تو یہ آج دوڑ لگا دیں گے فواد چوہدری

پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک February 22, 2020
شریف خاندان صرف یہ چاہتا ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت حمزہ شہباز اور مریم نواز کے باہر جانے پر آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ (ن) سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کے لئے شریف خاندان صرف ایک معاملہ چاہتا ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے، حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔