خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا آج سے نیٹو سپلائی روکنے کا اعلان

پارٹی کارکن نیٹو سپلائی کے روٹ پر مسلسل دھرنا دیں گے جس میں حیات آباد اور رنگ روڈ بھی شامل ہیں،صوبائی ترجمان پی ٹی آئی


ویب ڈیسک November 23, 2013
نیٹو سپلائی روکنے کا متفقہ فیصلہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کے اجلاس میں کیا گیا، اشتیاق ارمڑ فوٹو: آن لائن

پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے آج سے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات سے نیٹو سپلائی روکنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان اشتیاق ارمڑ کے مطابق نیٹو سپلائی روکنے کا متفقہ فیصلہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کے اجلاس میں کیا گیا اور اس کے مطابق تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں آج سے نیٹو سپلائی روکیں گی جس کے لئے پارٹی کارکن نیٹو سپلائی کے روٹ پر مسلسل دھرنا دیں گے جس میں حیات آباد اور رنگ روڈ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور کے رنگ روڈ پر تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے ڈرون حملوں کے خلاف اور نیٹو سپلائی روکنے کے لئے دھرنا دیا جس میں عمران خان سمیت تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کئی رہنماؤں اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خطاب کیا اور حکومت سے ڈرون حملے رکوانے کے لئے نیٹو سپلائی فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں