ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ

ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو اعزازی شہریت سے نوازیں گے

ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو اعزازی شہریت سے نوازیں گے فوٹوفائل

‏صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔


یاد رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر نہ صرف خود تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے پاکستان آتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہاں آنے کے لئے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان میں ڈیرن سیمی کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
Load Next Story