جاپان میں برفانی تودا گرنے سے 3 خواتین سمیت 7 کوہ پیما ہلاک

کوہ پیما 2 ہزار 8 سو 86میٹر اونچی مساگو پہاڑی پر چڑءھ رہے تھے کہ اوپر سے گرنے والے تودے کی زد میں آگئے، حکام


AFP November 23, 2013
کوہ پیما 2 ہزار 8 سو 86میٹر اونچی مساگو پہاڑی پر چڑءھ رہے تھے کہ اوپر سے گرنے والے تودے کی زد میں آگئے، حکام فوٹو؛ فائل

جاپان کے وسظی علاقے ٹویاما میں برفانی تودا گرنے سے 3 خواتین سمیت 7 کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 3 خواتین سمیت 7 کوہ پیما 2 ہزار886 میٹر اونچی مساگو پہاڑی پر چڑھ رہے تھے کہ اوپر سے گرنے والے 30 میٹر چوڑے اور 600 میٹر لمبے برفانی تودے کی زد میں آکر دب گئے، ریسکیوٹیموں نے طویل جدوجہد کے بعد برفانی تودے میں دبے افراد کو نکال کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے کوئی بھی جانبرنہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |