پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں فردوس عاشق

آہنی بھائی چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، معاون خصوصی

پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

SIALKOT:
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

اپنی ٹویٹ میں فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کے لیے اچھی اور دشمنوں کے لیے بری خبر ہے، آہنی بھائی چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔


یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لیے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
Load Next Story