مصر نے اخوان المسلمون کی حمایت پر ترکی کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

مصر کیجانب سے ترکی کے سفیر حسین ایرونی بوٹسالی کو ملک چھوڑنے کا حکم ترک وزیراعظم کے بیان کے بعد کیا گیا۔


AFP November 23, 2013
ترکی نے بھی انقرہ میں تعینات مصری ناظم الامور کو طلب کر کے ترکی کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے حکم کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

مصر کی فوج نواز قائم مقام حکومت نے ترکی کی جانب سے معزول صدر محمد مرسی کے حق میں بیان دینے پر قاہرہ میں تعینات مصری سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، دوسری جانب ترکی نے انقرہ میں تعینات مصری ناظم امور کو طلب کر کے واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کی جانب سے ترکی کے سفیر حسین ایرونی بوٹسالی کو ملک چھوڑنے کا حکم ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان کی جانب سے 2 روز قبل مصری فوج کی جانب سے ملک کے پہلے آئینی صدر محمد مرسی کو برطرف کرنے کو تنقید کا نشانہ بنانے پر دیا گیا۔ مصری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر نے ترکی کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم ترکی کی جانب سے ملک میں عدم استحکام کا باعث بننے والی اخوان المسلمون کی حمایت میں بیان جاری کرنے کے بعد دیا گیا ہے اور ترکی بین الاقوامی کمیونٹی کو مصر کے مفادات کے خلاف کرنے پر بھی اثر انداز ہو رہا تھا۔

دوسری جانب ترکی نے بھی انقرہ میں تعینات مصری ناظم الامور کو طلب کر کے ترکی کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے حکم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مصری ناظم الامور کو غیر پسندیدہ شخص قرار دے دیا ہے۔ ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ مصری ناظم الامور کے ملک چھوڑنے کا فیصلہ ماہرین سے مشورے کے بعد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |