افسوس ہے کہ مقابلوں کے دوران کبھی کسی حریف کو ہلاک نہ کر سکا سابق باکسنگ چیمپیئن مائیک ٹائسن

جب سنا کہ ایک باکسر نے رنگ میں اپنے حریف کو ہلاک کردیا تو وہ حاسد ہو گئے، سابق عالمی چیمپیئن


ویب ڈیسک November 23, 2013
خوف تھا کہ کوئی ان کے ہاتھوں رنگ میں مارا نہ جائے لیکن افسوس بھی ہے کہ ایسا نہ کر سکا، مائیک ٹائسن۔ فوٹو؛ فائل

باکسنگ کے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ وہ اپنے پورے کیریئر میں لڑائی کے دوران رنگ میں کسی بھی حریف کو ہلاک نہ کر سکے۔

مائیک ٹائسن نے اپنی سوانح حیات میں اعتراف کیا ہے کہ جب انہوں نے سنا کہ ایک باکسر نے رنگ میں لڑائی کے دوران اپنے حریف کو مکوں کی برسات کر کے ہلاک کردیا تو یہ سن کر وہ حاسد ہو گئے کہ انہوں نے کبھی کسی کو فائٹ کے دوران رنگ میں ہلاک کیوں نہیں کیا۔

مائیک ٹائسن نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ بہت زیادہ نشہ آور ادویات استعمال کرتے تھے اور انہوں نے اپنے پیشاب کے ٹیسٹ کے لئے ایک جعلی عضو استعمال کرکے ڈاکٹروں کو بے وقوف بھی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا خوف تھا کہ کوئی ان کے ہاتھوں رنگ میں مارا نہ جائے لیکن انہیں اس بات کا افسوس بھی ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں ایسا نہ کر سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں