سونے کی نئی قیمت نے ایک بار پھر تمام ریکارڈ توڑ دیئے

فی تولہ سونا 94300 روپے اور  دس گرام سونا  بڑھ کر 80847 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک February 22, 2020
عالمی بازار میں سونا9 ڈالرکے اضافے سے1644ڈالر فی اونس کا ہوگیا، آل سندھ صرافہ بازار ۔ فوٹو:فائل

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 94300 روپے اور 80847 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1644 ڈالر ہوگئی، عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 650 روپے اور 557 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 94 ہزار 300 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 80 ہزار 847 روپے پر پہنچ گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |