عمران خان كا6 اكتوبر كو ايک لاكھ كا قافلہ لے کرجنوبی وزيرستان جانے كا اعلان

قافلہ کی حفاظت محسود قبیلہ کے افراد کریں گے

عمران خان نے کہا جب تک طالبان سے مذاكرات ميں قبائل كو شامل كركے معاہدے نہيں كئے جاتے اس وقت تک افغانستان ميں امن كا قيام بھی ممکن نہیں ہو سکتا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاكستان تحريک انصاف كے چيئرمين عمران خان نے 6 اكتوبر كو ايک لاكھ كا قافلہ لےكر جنوبی وزيرستان جانے كا اعلان كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكا ميں اتنی ہمت نہيں كہ وہ اس قافلے پر ڈرون حملہ كرے۔

مسلم ليگ(ق) يوتھ ونگ كے سينئر رہنماؤں كی پارٹی میں شموليت كے موقع پر پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ امريكا كی طرف سے شمالی وزيرستان ميں ڈرون حملوں كے خلاف ہماری جماعت 6 اكتوبر كو ايک لاكھ افراد پر مشتمل قافلہ لے کر جنوبی وزيرستان جائے گی اور اس ميں امريكا اور يورپ كے صحافيوں كے علاوہ سماجی كاركنان بھی شامل ہوں گے جس کی حفاظت محسود قبیلہ کے افراد كریں گے۔


عمران خان نے کہا کہ 8 سال سے امريكا يہ جنگ لڑ رہا ہے اور ہم كہہ رہے ہيں كہ اس مسئلے كا حل صرف مذاکرات ہیں اور جب تک ان مذاكرات ميں قبائل كو شامل كركے معاہدے نہيں كئے جاتے اس وقت تک افغانستان ميں امن كا قيام بھی ممکن نہیں۔

عمران خان نے كہا كہ حكومت عدليہ پر پانچ ارب روپے بچانے اور اپنی مدت پوری كرنے كے لئے شب خون مار رہی ہے اسی وجہ سے عدليہ كا ٹرائل كيا جارہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story