قادن کا مذاق اُڑانے والوں کو کرارا جواب مل گیا بچے کے ساتھ دنیا کھڑی ہوگئی

آسٹریلیا میں رگبی میچ کے موقع ننھے بچے کو خاصا پروٹول دیا گیا

امریکی کامیڈین بریڈولیمز نے قادن کی ڈزنی لینڈ کی سیر کیلئے مہم کے ذریعے 4 لاکھ ڈالرز سے زائد جمع کرلئے ۔ فوٹو : فائل

چھوٹے قد کی وجہ سے مذاق بننے والے 9 سالہ ننھے آسٹریلوی بچے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی معروف اداکار ہیو جیک مین اور کامیڈین بریڈ ولیمز سمیت کئی ستارے قادن کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے۔

چندروز پہلے 9 سالہ قادن کوچھوٹے قد کی وجہ سے اسکول میں بچوں نے ہراساں کیا اور جملے کسے، تضحیک آمیز روئیے پر بچے کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا جس کے مشہور شخصیات سمیت دنیا بھر سے لوگ ننھے بچے کی حمایت میں سامنے آگئے جس سے کم سن قادن کی جسمانی ساخت کا مذاق اُڑانے والوں کو کرارا جواب مل گیا۔

باکسنگ کے آسٹریلوی کھلاڑی بلی دا کیڈ نے قادن کو باکسنگ سکھانے کا وعدہ کیا جب کہ رگبی میچ کے موقع پرقادن کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں آئے تو تماشائیوں نے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔


یہ بھی پڑھیں ؛چھوٹے قد پر اسکول میں مذاق کا نشانہ بننے والے کمسن طالبعلم کی المناک ویڈیو وائرل

امریکی کامیڈین بریڈولیمزنے قادن کی ڈزنی لینڈ کی سیر کے لیے مہم کے ذریعے 4 لاکھ ڈالرز سے زائد جمع کرلئے جب کہ بریڈ ولیمز نے قادن کے ساتھ ہونے والے برے سلوک پرافسوس بھی کیا۔

ہالی ووڈ اسٹارز ہیوگ جیکمین اور جیفری ڈین مارگن سمیت کئی ستاروں نے قادن کو تنقید کا ڈٹ کر سامنا کرنے اور ہمت نہ ہارنے کامشورہ دیا جب کہ امریکی ریسلرہورنزوگل Hornswoggle نے بھی اپنے ساتھ ایسی ہراسگی کا تجربہ شیئر کیا اور قادن کی ہمت بڑھائی۔

دوسری جانب قادن کی ماں نے بیٹے کے لیے دنیا بھر سے ملنے والے حوصلہ افزاء پیغامات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Load Next Story