چین میں انوکھی کھیتی باڑی

چینی کسان نے گھر کی چھت کو کھیت میں بدل کر سب کو حیران کر دیا۔


ع۔ر November 23, 2013
120 مربع گز پر پھیلے 4 منزلہ گھر کی چھت پر کھیت عام زرعی زمین سے کہیں زیادہ زرخیز ہے۔ فوٹو: فائل

یہ تصویر دیکھ کر آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ ایک کسان کھیت میں فصل کاٹ رہا ہے۔

یہ شخص فصل ضرور کاٹ رہا ہے مگر دھان کی یہ فصل کسی کھیت میں نہیں بلکہ ایک چار منزلہ عمارت کی چھت پر کاشت کی گئی تھی۔ جی ہاں! چین کی مشرقی صوبے چوچیانگ کے شہر شاؤ شنگ کے رہائشی پینگ چھنگ نے اپنے 120 مربع گز پر پھیلے چار منزلہ گھر کی چھت کو کھیت میں بدل گیا ہے۔ اور یہ کھیت عام زرعی زمین سے کہیں زیادہ زرخیز ہے۔

زمین سے 40 فٹ کی بلندی پر بنائے گئے کھیت سے حال ہی میں پینگ نے چاول کی شان دار فصل حاصل کی ہے۔ دھان کے علاوہ وہ کھیت میں تربوز، سبزیاں اور دیگر فصلیں اگاتا ہے۔ پینگ کا کہنا ہے کہ اس کے گھر کی چھت اتنے ہی بڑے زمینی کھیت کے مقابلے میں 30فی صد زیادہ پیداوار دیتی ہے۔ 2012ء میں پینگ نے 10 من تربوز منڈی میں لے جاکر فروخت کیے تھے۔ تربوز کی یہ فصل اسی چھت پر اگائی گئی تھی۔



زرخیز کھیت میں بدلی ہوئی پینگ کے گھر کی چھت اس عالمی مسئلے کا حل پیش کرتی ہے جو آنے والے برسوں میں بھیانک صورت اختیار کرجائے گا، یعنی کاشت کاری کے لیے زرعی زمین کی عدم دست یابی۔ آ بادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ قابل کاشت اراضی کا رقبہ محدود ہوتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی آرہی ہے۔ مختلف ممالک میں غذائی بحران پہلے ہی موجود ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر اگر زرعی پیداوار میں اضافہ نہ کیا گیا تو خوراک کی قلت بڑھتی چلی جائے گی جس کے نتیجے میں لاکھوں کروڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں