حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کافیصلہ

وزیر داخلہ نے تمام کالعدم تنظیموں کے اہم رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم بھی دیا۔


ویب ڈیسک September 04, 2012
وزیر داخلہ نے تمام کالعدم تنظیموں کے اہم رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم بھی دیا۔ فوٹو: فائل

PARIS: وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس میں پانچوں صوبوں میں کالعدم تنظیموں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی نےوزیر داخلہ رحمان ملک کو کالعدم لشکر جھنگوی اورکالعدم تحریک طالبان کے درمیان روابط ہونے کے شواہد سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ایران اورافغانستان کے بارڈر پر انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ٹاسک فورس بنانےاورتمام کالعدم تنظیموں کے اہم رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں