سندھ میں ہفتے کے تین دن سی این جی کی فراہمی شروع

صوبے بھر کے گیس اسٹیشنز اتوار، منگل اور جمعرات کو کھلے رہیں گے


Staff Reporter February 23, 2020
صوبے بھر کے گیس اسٹیشنز اتوار، منگل اور جمعرات کو کھلے رہیں گے (فوٹو: فائل)

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صوبہ سندھ میں قائم سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے وار بنیادوں پر تین دن کے لیے قدرتی گیس کی سپلائی بحال ہونا شروع ہوگئی۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے اتوار16 فروری کو 12 گھنٹے، منگل 18 فروری کو 12 گھنٹے اور جمعرات 20فروری کو 24 گھنٹوں کے لیے گیس سپلائی کی بحالی بعد اب سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو آج اتوار کو 12 گھنٹوں کے لیے گیس کی سپلائی بحال کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 7بجے سے شام7بجے تک کھلے رہیں گے، گھریلو صارفین کی مشکلات میں کمی کے لیے وقفے وقفے سے گیس فراہم کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں