شادی سے انکار گرل فرینڈ کو اخراجات کا بل تھما دیا

میری نے انسانیت پر یقین تباہ کر دیا، رقم واپس ملنے سے کچھ اطمینان ہو گا، بروس


Net News November 24, 2013
بروس نے میری کو جو بل تھما دیا اس میں دیگر چیزوں کے ساتھ کھانے تک کے پیسے بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی شہری نے اپنی گرل فرینڈ کی جانب سے شادی کی آفر ٹھکرائے جانے پر دوستی کے دوران خرچ کیے لاکھوں ڈالر واپس مانگ لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 65 سالہ بروس ڈسٹنگ کا کہنا ہے کہ اس کی سابق گرل فرینڈ 42سالہ میری لکومبے نے اس کا انسانیت پر یقین تباہ کر دیا ہے تاہم ایک لاکھ 84 ہزار ڈالر واپس ملنے پر اسے کچھ اطمینان ہو گا، بروس نے شادی سے انکار پر میری سے اپنی رقم کا تقاضا کرتے ہوئے بھاری بل تھما دیا جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ کھانے تک کے پیسے بھی شامل ہیں۔



اس کا کہنا ہے کہ یہ تمام رقم میری نے ادھار کے زمرے میں لی تھی لہذا اب اسے واپس کر دے تاہم میری کا کہنا ہے کہ اس نے صرف 25ہزار ڈالر ادھار لیے باقی تمام تحفے تحائف تھے، ہم ایکدوسرے سے رومانس میں مبتلا نہیں تھے بلکہ یہ محض دوستی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں