دپیکا اور کترینہ کے درمیان نمبر ون کی جنگ پھر شروع

دھوم تھری دپیکا پڈوکون کی ساری فلموں کے ریکارڈ توڑ دے گی، کترینہ کیف کا دعویٰ


INP November 24, 2013
دھوم تھری کے ہیرو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں جو جس فلم میں ہوں وہ کامیابی کے سبھی ریکارڈز توڑ دیتی ہے۔ فوٹو: فائل

LONDON: دپیکا اور کترینہ کیف کے درمیان نمبر ون کی جنگ پھر شروع ہو گئی' کترینا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھوم تھری، دپیکا پڈوکون کی ساری فلموں کے ریکارڈ توڑ دے گی۔

دھوم اداکارہ خوش اس بات پر ہیں کہ ان کے ہیرو کوئی اور نہیں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں جو جس فلم میں ہوں وہ کامیابی کے سبھی ریکارڈز توڑ دیتی ہے۔



میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ اداکارہ اب دعوے بھی کرنے لگی ہیں، جن کا خیال ہے کہ دھوم تھری بہت سی اداکاراؤں کی فلموں کی کمائی کے ریکارڈز توڑ دے گی، کسی نے دریافت کیا کہ ان کا اشارہ دپیکا پڈوکون کیطرف ہے تو مسکراتے ہوئے بولیں دپیکا ہی کیا اور دوسری اداکارائیں بھی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رام لیلا بھی سنیما گھروں میں ہاؤس فل کے بورڈز لگا رہی ہے، اب مقابلہ ہے تو کترینا کیف اور دپیکا پڈوکون کا، کیا دھوم تھری، رام لیلا کو پیچھے چھوڑ دے گی اس بات کا فیصلہ دھوم تھری کی ریلز کے بعد ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں