آئندہ برس میوزک کنسرٹس میں بھرپور حصہ لونگی شاہدہ منی

بالی ووڈ کے معروف فلمساز نے پلے بیک سنگنگ کیلیے رابطہ کیا ہے، ایکسپریس سے گفتگو


Showbiz Reporter November 24, 2013
نجی مصروفیات کیوجہ سے بیرون ممالک ہونیوالے بہت سے میوزک کنسرٹس میں پرفارمنس سے معذرت کر لی تھی، گلوکارہ۔ فوٹو: فائل

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ آئندہ برس میں ملک اور بیرون ممالک ہونیوالے میوزک کنسرٹس میں بھرپور انداز سے حصہ لونگی۔

اس سلسلہ میں یورپ، امریکا اورکینیڈا میں پروگراموں کے شیڈول ترتیب دیے جا چکے ہیں۔ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے بتایا کہ کچھ نجی مصروفیات کیوجہ سے بیرون ممالک ہونیوالے بہت سے میوزک کنسرٹس میں پرفارمنس سے معذرت کر لی تھی لیکن اب آئندہ برس کے لیے ابھی سے شیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔



امریکا، کینیڈا اوریورپی ممالک کے معروف شو آرگنائزرز نے مجھ سے رابطہ کیا اور اپنے پروگراموں سے آگاہ کیا جن سے دیگرمعاملات طے پاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں