میڈونا نے ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کما کر لیڈی گاگا کو مات دیدی
کوئن آف پاپ میڈونا نے جون 2012ء سے مئی 2013ء تک ساڑھے 12کروڑ ڈالر کمائے ہیں.
گلوکارہ میڈونا ان دنوں موسیقی سے دور ہیں لیکن کمائی میں سب سے آگے ہیں، امریکی جریدے کے مطابق اسی اعتبار سے انھوں نے لیڈی گاگا تک کو ہرا دیا ہے۔
کوئن آف پاپ میڈونا نے جون 2012ء سے مئی 2013ء تک ساڑھے 12کروڑ ڈالر کمائے ہیں اسی لیے وہ سب سے زیادہ دولت جمع کرنے والی گلوکارہ بن گئیں۔ ان کے بعد نوجوان دلوں کی دھڑکن لیڈی گاگا کا آتا ہے نمبر جنھوں نے اسی عرصے میں آٹھ کروڑ پاؤنڈ کمائے ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ کی کمائی کا گراف پانچ کروڑ پانچ لاکھ پاؤنڈ رہا۔امریکی جریدے کے مطابق کوئین آف پاپ میڈونا کا کوئی البم یا گیت تو سامنے نہیں آیا، لیکن اس کے باوجود وہ مختلف کنسرٹس سے اچھا خاصا سرمایہ جمع کر لیتی ہیں۔