جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس محفوظ کرنے کا منصوبہ تیار

 پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے 9 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی سمری بھیج دی


سید مشرف شاہ February 23, 2020
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے 9 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنیکی سمری بھیج دی

جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس محفوظ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا اس ضمن میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے 9 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔

اے ایف آئی ایس منصوبے پر مجموعی طور پر 49 کروڑ 50 لاکھ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آٹومیٹڈ فنگر پرنٹس سسٹم پر 39 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آچکی ہے، اس منصوبے کے تحت صوبے بھر کے تمام جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس حاصل کیے جائیں گے۔

صوبے بھر کے جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے جیلوں، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سیٹلائٹ اسٹینشنز میں نیا نظام نصب کیا جائے گا۔

کسی بھی جرم میں ملوث مشتبہ شخص کے فنگر پرنٹس فوری حاصل کرکے ریکارڈ میں محفوظ کر لیے جائیں گے جس سے کسی بھی جائے واردات سے ملنے والے فنگر پرنٹس کا سسٹم میں موجود پرنٹس سے موازنہ کیا جائے گا جبکہ سنٹرلائزڈ سسٹم کے ذریعے کہیں بھی موجود ملزم کی فوری شناخت ممکن ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ زینب قتل کیس کے بعد پنجاب حکومت نے مختلف کیسز میں ملوث 20 لاکھ مجرموں کی فنگر پرنٹس پر مشتمل ڈیٹا بیس کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے،اس منصوبہ پر عملدرآمد کرانے کے لیے ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

ڈیٹا بیس کا سنٹرل سیٹیلائٹ سسٹم پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں بنایا جائئے گا۔ جدید فنگر پرنٹ سسٹم 30 سیکنڈ میں ایک کروڑ فنگر پرنٹس میچ کر سکے گا، تین ماہ میں منصوبے کے لیے درکار مشینری خریدی جائے گی جبکہ منصوبے کو چھ ماہ میں آپریشنل کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں