سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا عمائمہ

بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے باصلاحیت فنکاروں اور ہدایتکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا, اداکارہ۔


Showbiz Reporter November 24, 2013
اداکار سنجے دت اور ہدایتکار مہیش بھٹ سمیت دیگر لوگوں نے بہت رہنمائی کی ہے، عمائمہ فوٹو: فائل

WASHINGTON: پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے باصلاحیت فنکاروں اور ہدایتکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

اداکار سنجے دت اور ہدایتکار مہیش بھٹ سمیت دیگر لوگوں نے بہت رہنمائی کی ہے جس کی بدولت میرے کام میں نکھار آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمائمہ ملک نے گزشتہ روز ممبئی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں مختلف کیٹگری کی فلمیں بنائی جاتی ہیں، سال میں ایک ہزار سے زائد فلمیں بنتی ہیں جن کو دیکھنے کے لیے فلم بین سینما گھروںکا رخ کرتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں