پرانی گاڑیوں کی درآمد میں جولائی تا اکتوبر 51 فیصد کمی

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال نمایاں حد تک کم ہوئی ہے، ایچ ایم شہزاد۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ جولائی تا اکتوبر2013 کے دوان 4974 گاڑیاں درآمد کی گئیں۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے دوران 1000سی سی سے بڑی پرانی گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔


آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ایم ڈی اے) کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے کہا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال نمایاں حد تک کم ہوئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ جولائی تا اکتوبر2013 کے دوان 4974 گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 10174 گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں، اس طرح پرانی گاڑیوں کی درآمد میں 51 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کی درآمد میں ہونے والی کمی کی وجہ سے صارفین کو اپنی پسند کی پرانی گاڑی خریدنے کے مواقع کم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ملک میں تیار کی جانیوالی گاڑیاں خرید رہے ہیں۔
Load Next Story