مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی 5 روپے کلو سستی کردی

وزیراعظم نے اوگرا کو ہدایت کی تھی کہ ایل پی جی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

قیمتیں کم نہ ہونے پراوگرا نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں تو مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت کم کردی۔ فوٹو: فائل

LONDON:

مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں60روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 240روپے کمی کردی۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم کی ہدایت پر اوگرا نے 88 مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے تھے جن میں واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ ایل پی جی قیمتوں میں کمی کی جائے ورنہ اوور چارجنگ کرنے والی مارکیٹنگ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے لیکن ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے با اثر مالکان نے نوٹس کے باوجود قیمتوں میں کمی نہ کی جس پر اوگرا نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں اور چھاپہ مار ٹیموں نے مارکیٹنگ کمپنیوں کے پلانٹوں پر چھاپے مارے جس کے بعد ہفتہ کو مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو کمی کردی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے اوگرا کے اقدام کو سراہاہے۔

Load Next Story