حکومت دھماکے نہ رکوا سکی تو عوام جہاد کا اعلان کرنے میں حق بجانب ہونگے الطاف حسین

طالبان کے ہمدرد ان کے سفاکانہ اقدام پر پردہ ڈالنے کے لئے دھرنے اور احتجاجی مظاہروں کی سیاست کر رہے ہیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک November 24, 2013
وفاقی حکومت نہ ڈرون حملے بند کراسکتی ہے اور نہ ہی ڈرون گرانے کا حکم دے سکتی ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل

ROME: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت حملے رکوائے ورنہ اگر ایسا نہ ہوا تو عوام اپنے دفاع میں جہاد کا اعلان کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

کراچی میں ارکان رابطہ کمیٹی اور دیگر تنظیمی شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ طالبان بے گناہ انسانوں کا قتل عام کررہے ہیں، گزشتہ روز انچولی میں ہونے والے دھماکوں کی اعلانیہ ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی لیکن ان کے ہمدرد اور خیر خواہ اس سفاکانہ اقدام پر پردہ ڈالنے کے لئے دھرنے اور احتجاجی مظاہروں کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما طالبان کو دشمن قرار دیں اور وزیر اعظم اور سیاسی ومذہبی جماعتیں کھل کر اعلان کریں کہ طالبان اور ان کے ہمدرد اسلام، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت نہ ڈرون حملے بند کراسکتی ہے اور نہ ہی ڈرون گرانے کا حکم دے سکتی ہے، حکومت ایک طرف تو ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرتی ہے اور دوسری طرف فنڈ، امداد اور بھیک کی صورت میں امریکا سے ڈالر بھی وصول کرتی ہے جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض تجزیہ نگار قتل عام کو جائز قرار دینے کے لیے تاویلیں پیش کرتے ہیں لیکن اصل میں ایسا کرنے والے قوم سے غداری کا ثبوت دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں