وزیراعلیٰ کی آمد پر حیدرآباد میں بدترین ٹریفک جام

ایمبولینسیں اور اسکول وین ٹریفک جام میں پھنسی رہیں، پولیس جلسے کی سیکیورٹی پر مامور


Numainda Express November 24, 2013
وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر پولیس کی عدم موجودگی کے باعث کوہ نور چوک پر بدترین ٹریفک جام ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

ہفتے کے روز حیدرآباد پولیس اہلکار خصوصاً ٹریفک پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی کرنے اپنی اپنی ڈیوٹیوں کے مقام پر نہ پہنچے جس کی وجہ سے سارا دن حیدرآباد شہر میں بدترین ٹریفک جام رہا، کئی ایمبولینسیں اور اسکول کے طلبہ و طالبات کی وینز بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہونے والے حکومتی جماعت کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ و صوبائیکابینہ کے اراکین کی حیدرآباد آمد کے موقع پر حیدرآباد میں اجلاس کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا۔



جبکہ پولیس افسران و ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اپنی سرکاری ڈیوٹی کے اوقات میں اجلاس کے مقام پر موجود رہے اور پولیس اہلکاروں کو شہر بھر سے ہٹا کر ایک ہی محلے میں سیکیورٹی کیلیے طلب کیے جانے کے باعث حیدرآباد شہر انتظامی حوالے سے کئی گھنٹے تک لاوارث رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |