مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو اور لاک ڈاون کو 200 روز ہوگئے ہیں
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
دوسری جانب بھارتی فورسز نے پلوامہ، شوپائیاں، گندربال اور بارامولا میں گھروں پر چھاپے مارے اور 17 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، اس کے علاوہ کپواراہ اور ہنڈواراہ میں بھی آپریشن کے دوران 2 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 200 روز ہوگئے ہیں جب کہ وادی میں مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔