میر پورخاص سانحہ کراچی کیخلاف متحدہ کا یوم سوگ

اسلام دشمن فرقہ وارانہ فسادات کراکر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،مجیب الحق

کسی بھی مذہب یا فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی نسل کشی کرنا ملک کے خلاف ایک سازش ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
انچولی بم دھماکے کے خلاف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر میر پورخاص میں یوم سوگ منایا گیا۔

ذمے داران وکارکنان سمیت ہمدردوں نے بھی بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور سیاہ پرچم لہرا کر انچولی کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا۔ جناح ہال بلدیہ کمپلیکس پر شہدائے انچولی کے ایصال وثواب کے لیے قرآن خوا نی وفاتحہ خوانی کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پرزونل انچارج مجیب الحق اور حق پر ست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا کے کسی بھی مذہب یا فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی نسل کشی کرنا ملک کے خلاف ایک سازش ہے، ملک واسلام دشمن قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھٹرکا کر ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔




علاوہ ازیں انچولی میں بم دھماکوں کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹنڈو الہ یار میں پرامن یوم سوگ منایا گیا ۔ شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قلعہ چوک کے مقام پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیاجس میںزونل انچارج سید محمد علی شاہ ، اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم ، محمد علی قریشی ،ثاقب احمد خانزادہ، بابو احمد راجپوت، ارسلان خانزادہ ، راشد علی ،یونٹس اور تنظیمی شعبہ جات کے ذمے داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
Load Next Story