اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملزم الیکٹرک ہیٹر میں منشیات چھپا کر لے جارہا تھا

ملزم کا تعلق چارسدہ سے ہے، ایئرپورٹ حکام فوٹو: فائل

ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے ابوظہبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے مسافر محمد عمیر کے سامان میں موجود الیکٹرک ہیٹر مشکوک پایا، اہلکاروں نے اسے کھولا تو اس میں سے ایک کلو 650 گرام آئس منشیات برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق چارسدہ سے ہے، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story