ننکانہ میں عمارت گرانے کے دوران ملبے کی زد میں آکر 3 بچے جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں


ویب ڈیسک February 23, 2020
تینوں بچے طبی امداد ملنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگئے فوٹو: فائل

نواحی گاؤں تارا گڑھ میں عمارت مسمارکئے جانے کے دوران 3 بچے ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں تارا گڑھ میں موٹر وے ایم 3 کی تعمیر کے سلسلے میں چینی انجنیئروں کے لئے عمارت بنائی گئی، کام مکمل ہونے کے بعد اس عمارت کو گرایا جارہا تھا، اسی دوران 3 بچے ملبے کے زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ تینوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان تھیں، دو بچے سگے بھائی تھے جب کہ ایک بچہ موڑکھنڈا کا رہائشی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں