پولیس پیشہ ورانہ ذمے داریاں ادا کرے آئی جی سندھ

مذہبی مقامات،اہم عمارتوں اور تنصیبات کے اطراف موثر انٹیلی جینس نظام بنایا جائے

مفرور ، اشتہاری اور درج مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کیلیے چھاپوں کا عمل تیز کرنے کی ہدایت۔فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کو چوکس رہنے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مطابق ذمے داریاں ادا کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

انھوں نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مساجد ، امام بارگاہوں ، مدارس ، مزارات اور دیگر مقامات، اہم تنصیبات اور سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں کے اطراف انٹیلی جینس کے نظام کو مربوط بنایا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے یقینی تحفظ کے تحت شرپسندوں ، سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت پولیس ایکشن لیا جا سکے۔




انھوں نے کہا کہ مفرور ، اشتہاری اور درج مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں اور انسداد جرائم کے خلاف چھاپوں کے عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے پولیس پٹرولنگ ، اسنیپ چیکنگ اور کڑی نگرانی کے عمل کو موثر و مربوط بنایا جائے۔
Load Next Story