کرونا وائرس سے زائرین کو محفوظ رکھنے کیلیے وزیر مذہبی امور کا ایرانی حکام سے رابطہ

زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، وزیر مذہبی امور


ویب ڈیسک February 23, 2020
کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، وزیر مذہبی امور۔ فوٹو : فائل

KARACHI ': پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ایرانی حکام سے بات چیت کی ہے۔

پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے زیارات کے منتظم ایرانی حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چینی حکام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے زائرین کی صحت کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر سے بھی رابطہ کیا اور اس حوالے سے بات چیت کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں