پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے آرمی چیف

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر لڑ رہا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر لڑ رہا ہے، جنرل قمر باجوہ۔ فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا 4 روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے مراکش کے وزیر دفاع عبدالطیف لودی اور رائل آرمڈ فورسز کے آئی جی جنرل عبدالفاتح لورک سے ملاقات کی جس میں مشترکہ تربیت اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کے رائل کالج آف ہائیر ملٹری ایجوکیشن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال اور چیلنجز کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر مشکل میں مراکش کے ساتھ کھڑا رہا اور کھڑا رہے گا، پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر لڑ رہا ہے۔
Load Next Story