پیپلزپارٹی کے رہنما کی جانب سے اسلحہ کی نمائش آئی جی سندھ کا نوٹس

واقعہ کی انکوائری کرکے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام


ویب ڈیسک February 23, 2020
واقعہ کی انکوائری کرکے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام

پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی کی کچہری میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اوروزیراعلی سندھ کےمعاون خصوصی برائے بین الاصوبائی رابطہ نواب محمد تہمور تالپورعوامی مسائل سننے کے لیے کالا پل کے قریب کھلی کچہری میں گئے تھے جہاں سادہ لباس میں ان کے ذاتی محفاظ کھلےعام جدید اسلحہ لیے کھڑے تھے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کھلے عام اسلحہ کی نمائش کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی انکوائری کرکے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں