عدالت نے بھتہ خور کو 5 سال قید کی سزا سنا دی

بھتے کی رقم واپس کرنے کا حکم،احمد شہزاد نے ایک لاکھ 35 ہزاربھتہ وصول کیا


Staff Reporter November 24, 2013
مجرم کے خلاف تھانہ فیروز آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ لینے کے الزام میں ملوث ملزم سید عمران احمد کو 5 برس قید اور ایک لاکھ 35 ہزار روپے وصول کردہ بھتہ کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے مفرور ساتھی احمد شہزاد کے ہمراہ مدعی مقدمہ گلزار علی سے قتل کی دھمکی دیکر ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور اگست 2011 کے دوران اس نے مذکورہ رقم بطور بھتہ وصول بھی کی تھی بعدازاں c



پولیس نے سی پی ایل سی کی مدد سے موبائل ڈیٹا کے ذریعے ملزم کو گرفتار کیا تھا سم ملزم کے بھائی مفرور ملزم احمد شہزاد کی تھی تاہم پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی جس پر عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیدیا تھا دوران سماعت مدعی نے مجرم کو شناخت بھی کیا اور بتایا کہ عدالت میں موجود وہ ہی ملزم ہے جس نے مختلف اوقات میں اس سے بھتہ وصول کیا ملزم کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں