
مداحوں کی کوششیں رنگ لے آئیں، سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ فائیو کے گانے پر مداحوں کی تنقید کے بعد علی ظفر نے اپنے طور پر نیا گانا تیار کرنے کا اعلان کیا جس پر انہوں نے کام شروع کردیا ہے۔
مداحوں نے علی ظفر سے پی ایس ایل کا گانا بنانے کی فرمائش اس وقت شروع کی جب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں آفیشل گانا پورا نہ چلانے پر علی عظمت نے ایک انٹرویو دیا اورصورتحال کا ذمہ دار حریف گلوکاروں کو قرار دیا جب کہ اس الزام کے جواب میں علی ظفر نے سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو جاری کی۔
https://twitter.com/AliZafarsays/status/1230787781296820225?s=20
جس کے بعد علی ظفر نے مداحوں کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کیلئے اپنے طور پر گانا بنانے کی فرمائش پوری کرتے ہوئے اس گانے کا ٹیزز ''بھائی آرہا ہے'' اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردیا جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔
Bhaee Aa Raha hai! #bhaeehazirhai pic.twitter.com/amrYUgt01O
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 23, 2020
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔