کوئٹہ میں آئل ٹینکر کا سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

تین افراد موقع پر جب کہ دو افراد بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے


ویب ڈیسک February 24, 2020
تین افراد موقع پر جب کہ دو افراد بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے (فوٹو: فائل)

کوئٹہ میں آئل ٹینکر کا سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر آل ٹینکر کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ امدادی ادارے فوری طور پر پہنچے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حادثے کے مزید دو زخمی بھی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں