بیلٹ پیپرز کی چھپائی 9 سرکاری پرنٹنگ پریسوں سے کام لینے کا فیصلہ

ایک کروڑ 20 لاکھ بیلٹ پیپرز روزانہ چھاپے جاسکیں گے،ایک ارب کا خاص کاغذ خریدا جائیگا


INP November 24, 2013
سندھ اور پنجاب کا شیڈول 29 نومبر کو جاری ہوگا، سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے عمل میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سمیت 9 سرکاری پریسوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس سے ایک کروڑ 20 لاکھ بیلٹ پیپرز روزانہ چھاپے جا سکیں گے۔

بیلٹ پیپرز کی ملک بھر میں فراہمی سی 130 طیاروں، ہیلی کاپٹرز، قومی ایئرلائن اور این ایل سی کے ذریعے ہو گی، بیلٹ پیپرز کی بحفاظت ترسیل سیکیورٹی اداروں کی ذمے داری ہو گی،کمیشن بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلیے مخصوص کاغذ خریدنے کیلیے پی سی پی کو ایک ارب روپے جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہہفتے کو سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پرنٹنگ کارپوریشن اور سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق دیگر سرکاری چھاپہ خانوں کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں شامل کرنے کا فیصلہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلیے کیا گیا۔



سرکاری چھاپہ خانوں میں پرنٹنگ کارپوریشن اور سیکیورٹی پریس سمیت سروے آف پاکستان ، نیشنل لاجسٹک سپورٹ ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پریس شامل ہیں۔ پنجاب کے لیے 30 کروڑ اور سندھ کے لیے 11کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ای سی پی سندھ اور پنجاب کے انتخابی شیڈول کا اجرا 29 نومبر کو کرے گا جس کے فوری بعد پنجاب کے لیے 60 لاکھ اور سندھ کے لیے 10 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ای سی پی سندھ اور پنجاب کیلیے 60 لاکھ اور سندھ کے لیے 10لاکھ کاغذات نامزدگی فارم چھاپنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ یہ فارم اس دفعہ انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی چھاپے جائیں گے جبکہ بلوچستان کیلیے 7 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل جاری ہے جو 3دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |