انسداد دہشت گردی افغانستان سے انخلا کے بعد بھی پاک امریکا تعاون جاری رہے گا

دفاعی مشاورتی گروپ کا2 روزہ اجلاس ختم،اعلامیہ جاری،امریکا نےافغان مفاہمتی عمل کےفروغ کیلیے پاکستان کا کردارتسلیم کرلیا


News Agencies November 24, 2013
دھماکا خیزمواد سے نمٹنے، انسدادمنشیات، بحری سلامتی کیلیے مشترکہ کوششوں پربھی اتفاق۔

KARACHI: پاکستان اور امریکا نے اگلے سال افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد بھی مضبوط دفاعی شراکت داری اور انسداد دہشتگردی کیلیے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ہفتے کو دونوں ممالک کے دفاعی مشاورتی گروپ (ڈی سی جی) کا 22 واں 2روزہ اجلاس واشنگٹن میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس اجلاس میں امریکی وفد کی قیادت دفاعی پالیسی کے انڈر سیکریٹری جیمز این ملر جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرآصف یاسین ملک نے کی ۔



اجلاس کے بعدجاری مشترکہ بیان میں امریکا نے افغان مفاہمتی عمل کو فروغ دینے کیلیے پاکستان کے کردار کوتسلیم کیا۔ دونوں وفود نے تسلیم کیا کہ پاک امریکا دفاعی شراکت داری علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کیلیے بہت اہم ہے اور یہ کہ آئندہ برسوں کے دوران اسے مزید ترقی دینا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں وفود نے تسلیم کیا کہ انسداد دہشت گردی پر دوطرفہ تعاون انتہاپسندوں کے تشدد کو کمزور کرنے میں اہم رہا ہے اور دو طرفہ تعاون 2014کے بعد بھی جاری رکھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں