حکومت ڈرون گرائے پیپلز پارٹی ساتھ دیگی رحمن ملک

جب تک سیاسی قیادت میں اتفاق نہیں ہوگا ڈرون حملے اور دہشت گردی جاری رہے گی

بلوچ علیحدگی پسندوں کو اعلان آزادی سے پیپلز پارٹی نے روکا، سابق وفاقی وزیرداخلہ۔فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ حکومت ڈرون طیارے گرانا چاہتی ہے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔

میری کوششوں کی وجہ سے بلوچ علیحدگی پسندوں نے آزادی کااعلان نہیں کیا۔ وہ کراچی ایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوںنے کہاکہ مذاکرات کوموقع دینے کے لیے ہم نے حکومت کی مکمل حمایت کی۔ اگرحکومت ڈرون گرانا چاہتی ہے تواس کاساتھ دیں گے۔رحمن ملک نے انکشاف کیاکہ بلوچ علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کرکے پیپلز پارٹی حکومت نے انھیں آزادی کااعلان کرنے سے روکا۔




انھوں نے کہاکہ جب تک سیاسی قیادت میں اتفاق نہیں ہوگا، ڈرون حملے اوردہشت گردی کامسئلہ حل نہیں ہوگا۔ مسلم امہ کے دشمن نہیںچاہتے کہ مسلم بلاک میں امن ہو۔ رحمن ملک نے کہاکہ دبئی مذاکرات کے بعدایم کیوایم کی حکومت سندھ میں شمولیت کے لیے دونوں جماعتوں کی 6رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اورجلد اس حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انھوں نے غیر قانونی سمزکو دہشت گردی کابڑا سبب قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے دورحکومت میں 10لاکھ غیرقانونی سمزبلاک کیں۔
Load Next Story