دہشتگردی کیخلاف جنگ کی مد میں امریکا نے ایک پائی بھی نہیں دی پرویز خٹک

نیٹو سپلائی کی وجہ سے سڑکیں اور انفرااسٹرکچر ختم ہو چکا ہے،وزیراعلیٰ پختونخوا

نیٹو سپلائی کی وجہ سے سڑکیں اور انفرااسٹرکچر ختم ہو چکا ہے،وزیراعلیٰ پختونخوا. فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی بات بالکل غلط اور بے بنیاد ہے امریکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں ایک پائی بھی نہیں دی اس سے اس مد میں 37 ارب ڈالر لینا تو دور کی بات ہے۔


ایک ٹی وی کے مطابق انھوں نے کہا کہ اگر وفاق کو صوبائی حکومت کا فنڈ ملا ہے تو وفاق کو علم ہو گا۔ ہمیں6 ماہ سے ایک پائی نہیں ملی۔ وفاقی حکومت کو ڈرون حملوں کی بندش کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ نیٹو سپلائی کی وجہ سے سڑکیں اور انفرااسٹرکچر ختم ہو چکا ہے۔ وفاق کے پاس مذاکرات سے متعلق کوئی حل ہے تو آگے بڑھے، اگر اس نے مذاکرات کے لیے کچھ نہ کیا تو ہم عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
Load Next Story