’’امریکا نے 87 میں پاکستانی جوہری پروگرام کا راز پکڑلیا تھا‘‘

افغانستان میں روس کیخلاف جنگ میں پاکستانی کردار کے باعث معاملہ دبا دیا گیا


Online November 24, 2013
اس وقت کے پاکستانی فوجی حکمران جنرل ضیاالحق اورامریکی انڈرسکریٹری ارماکوسٹ کے درمیان 5اگست 1987کو اس معاملے پرملاقاتیں بھی ہوئیں۔

امریکی قومی سلامتی کے ادارے این ایس اے کی جانب سے جاری دستاویزات میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوہری حصول کا راز 1987میں افشاہو گیاتھا تاہم امریکانے جان بوجھ کر اس معاملے کو نظرانداز کرنے کافیصلہ کیا۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کے جوہری پروگرام کا راز امریکاسے حساس معلومات چرانے کے الزام میں ارشدپرویز نامی پاکستانی کی گرفتاری کے بعدافشا ہواتھا لیکن اس وقت کے صدررونالڈ ریگن کی انتظامیہ نے اس معاملے کو اس لیے نظرانداز کردیا تھاکہ اس وقت افغانستان میںروس کے خلاف جاری جنگ میںپاکستان اہم حصہ دارتھا۔



دستاویزات کے مطابق اس وقت کے پاکستانی فوجی حکمران جنرل ضیاالحق اورامریکی انڈرسکریٹری ارماکوسٹ کے درمیان 5اگست 1987کو اس معاملے پرملاقاتیں بھی ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں