شہباز شریف پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن کام نہیں کر رہے فردوس عاشق اعوان
شہباز شریف پاکستان آنے سے کیوں گریزاں ہیں، معاون خصوصی
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن کام نہیں کر رہے۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز صاحب آپ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے، قوم کے بچوں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں، بیرون ملک بیٹھ کر بیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں؟آپ پاکستان آنے سے کیوں گریزاں ہیں؟۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ "تمہی نے درد دیا کیا تمہیں دوا دو گے" کے مصداق عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ شہبازشریف کا حکومت پر تنقیدی بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے، آپ کے دورکے بندکارخانے عوام کے ذہنوں پرابھی نقش ہیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان بندصنعت کا پہیہ چلا رہے ہیں۔