امریکی صدر کی دورہ بھارت میں پاکستان کی تعریف

پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک February 24, 2020
پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے، ٹرمپ فوٹو:اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران پہلے ہی خطاب میں پاکستان کی تعریف کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورے پر بھارت پہنچے تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ، بیٹی اور صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر بھی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا دہشت گردوں اور ان کے نظریات کے خلاف جنگ میں متحد ہیں، اسی لیے میری حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کر رہی ہے۔

پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے، ان کوششوں کی بدولت پاکستان کے ساتھ پیش رفت کے اشارے نظر آنے شروع ہوگئے ہیں، ہم جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے، استحکام میں اضافے اور مستقبل میں ہم آہنگی کے لئے پر امید ہیں۔

اسلامی دہشت گردی کے خلاف امریکا بھارت متحد

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت اسلامی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکٹھے ہیں، میری حکومت نے داعش کے خلاف پوری فوجی طاقت سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اس کی خلافت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور خلیفہ ابوبکر البغدادی کو ہلاک کردیا گیا۔

3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار موجود ہیں اور بھارت کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ہم اسے دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار دیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |